نگران وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر گفتگو کرنے یا میڈیا کے ذریعے معاشی حالت کے بارے میں منفی معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔وہ پاکستان بزنس گروپ آرگنائزیشن پنجاب چیپٹر کے زیر اہتمام عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے مثبت نقطہ نظر اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے کہ عوام میں امید پیدا کریں،انہیں موجودہ چیلنجز سے نمٹنے اور پاکستان کی معیشت کو بین الاقوامی معیارات تک پہنچانے کیلئے اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ 15نومبر بروز بدھ کو حج پالیسی کا اعلان کیا جائے گا ،آئندہ حج کیلئے لاگت کم آئے گی، گزشہ حج پر 11 لاکھ 75 ہزار روپے اخراجات آئے تھے۔
انہوں نے اس بات کی بھی ضمانت دی کہ اس حج سیزن کے دوران عازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور راحت ملے گی، جس میں سعودی عرب میں ان کے 45 روزہ قیام کے دوران دستیاب نجی نیٹ ورک سسٹم کے ساتھ سستا انٹرنیٹ ڈیٹا پیکج بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تقریبا 20 دنوں پر محیط قلیل مدتی حج پروگرام بھی متعارف کروا رہی ہیکیونکہ بعض لوگ مصروفیات کی وجہ سے 45 دن قیام نہیں کرسکتے تھے ان کے لئے یہ سہولت متعارف کروائی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حج واجبات ڈالر میں ادا کر نے والے عازمین حج بیلٹنگ کے عمل سے مستثنی ہوں گے،انہیں استثنی دینے کا مقصد حج کے عمل کو مثر طریقے سے ہموار کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر حاجی کو ایک کیو آر کوڈ سے لیس ایک سوٹ کیس ملے گا، جو پورے حج آپریشن کے دوران ان کے سامان اور خود دونوں کی محفوظ ٹریکنگ کو یقینی بنائے گا۔
انہوں نے خواتین حجاج کو قومی پرچم سے مزین اسکارف (حجاب)فراہم کرکے ان میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے وزارت کے اقدام کا خاکہ پیش کیا۔ دریں اثنا الفرسان گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین ایس ایم۔ زنورین نے حکومت کی طرف سے 10 سالہ جامع کاروباری پالیسی تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسٹریٹجک اقدام کارپوریٹ سیکٹر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے ارتقا میں سہولت فراہم کر سکتا ہے اور خطے میں ان کی مسابقت کو بڑھا سکتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس طرح کی طویل مدتی کاروباری پالیسی معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور ملک کے مجموعی مالی استحکام میں کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے پالیسیوں میں عدم مطابقت پر تشویش کا اظہار کیا جو حکومت میں تبدیلیوں کے ساتھ ہوتی ہیں ،انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ نقطہ نظر کاروباری برادری کو مایوس کرتا ہے اور کاروبار کے ہموار آپریشن میں رکاوٹیں پیدا کرتا ہے، مستحکم اور پائیدار کاروباری فریم ورک کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے ،کاروبار اور سرمایہ کاروں دونوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر ظفر بختاوری نے جامع طویل المدتی اقتصادی پالیسی کی تجویز کی توثیق کی۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کے لیے 'چارٹر آف اکانومی' پر متحد ہونے اور تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس میں وسیع تر قومی مفاد کو پورا کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار قومی اقتصادی پالیسی نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں میں بھی اعتماد پیدا کرے گی۔
مختلف اقتصادی شعبوں میں وسیع امکانات کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے فرقہ واریت اور لسانیات سے پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت کی۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فراز الرحمان نے پاکستان بزنس گروپ آرگنائزیشن کے وژن کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو موجودہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تاجر برادری کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کاروبار سے منسلک نوجوانوں کو متنوع اقتصادی شعبوں میں مربوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وفاقی وزیر انیق احمد نے پاکستان بزنس گروپکی جانب سے حج گروپ آپریٹرز کے نمائندوں کو شیلڈز پیش کیں